تبلیغ کیلئے آئے ہوئے افراد آپس میں لڑ پڑے، ایک بزرگ قتل، دوسرا شدید زخمی

منگل 22 اگست 2017 23:40

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) کراچی سے تبلیغ کیلئے آئے ہوئے افراد چنیوٹ میں لڑ پڑے ایک بزرگ قتل جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع آصیاں میں گزشتہ دو روز سے کراچی سے تبلیغی جماعت کے تیرہ افراد جامع مسجد آصیاں میں قیام پذیر تھے کہ گزشتہ رات اکرام خان اور ولی رحمن کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس کی بنا پر اکرام خان ولد حیات قوم آصی نے طیش میں آکر کسی کا وار کر کے ولی رحمن کو قتل کر دیا، اسی دوران عبداللہ نامی شخص بھی شدید زخمی ہو گیا جس کوتشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے، تھانہ صدر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :