وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی (آج ) سعودی عرب جائیں گے

سعودی اہم قیادت سے ملاقاتوں کا بھی امکان ، نئی امریکی پالیسی پر پاکستان کا موقف سامنے رکھیں گے

منگل 22 اگست 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی (آج ) بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے جس میں نئی امریکی پالیسی پر پاکستانی موقف پر بات ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی عمرے کی ادائیگی کے لئے (آج ) بدھ کو سعودی عرب جارہے ہیں،دورے کے دوران سعودی اہم قیادت سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی قیادت سے ملاقات کی صورت میں نئی امریکی پالیسی پر پاکستان کا موقف سامنے رکھیں گے۔جبکہ ان کے ساتھ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :