راولپنڈی،بے نظیر قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتو ی

منگل 22 اگست 2017 23:30

راولپنڈی۔22اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) بے نظیر قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے منگل روز ملتو ی کی گئی جبکہ وکلاء ہڑتال کے باعث ملزمان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز،سابق سی پی او سعود عزیز،سابق ایس پی راول ٹائون خرم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے۔آج صبح نو بجے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز دلائل کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :