وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کا معروف کالم نگار و دانشور ادیب جاودانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 22 اگست 2017 23:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف کالم نگار و دانشور ادیب جاودانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ادیب جاودانی کالم نگاری میں منفرد انداز رکھتے تھے اور مرحوم نے فروغ تعلیم کیلئے بھی گرانقدر خدمات سرانجام دیں، ادیب جاودانی مرحوم کی صحافتی و تعلیمی شعبے میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :