مختلف وارداتوں میں چور طلائی زیورات ‘نقدی و موٹرسائیکل لے اڑے

منگل 22 اگست 2017 23:30

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان طلائی زیورات ‘نقدی اور موٹرسائیکل لے اڑے، تفصیل کے مطابق پہلی واردات نواحی گائوں 65/5-Lمیںہو ئی ،یہاں نامعلوم ملزمان محمد اسلم کے گھر چھت کو نقب لگا کر اندر داخل ہوئے اور گھر سے نقدی وطلائی زیورات 10تولے چراکرلے گئے، اسی طرح دیگر وارداتوں میں 1/10-Lمیں محمد وسیم نے تاج محمد کی دوکان سی3لاکھ50ہزارروپے نقدی اور ہڑپہ اسٹیشن کے قریب نامعلوم ملزمان نے محمود احمد کی موٹرسائیکل مالیتی38 ہزار روپے لے اڑے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :