ہردلعزیزرہنماحاجی مرزاخان شہیدکی جماعت کے لئے گرانقدرخدمات ناقابل فراموش ہیں،رہنماء جمعیت علماء اسلام

25اگست کوشام چاربجے ترین شہرنواں کلی میں حاجی مرزاخان شہیدکی یادمیں کانفرنس منعقدکی جائے گی،اجلاس سے خطاب

منگل 22 اگست 2017 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سرپرست اعلی وسابق وزیرمولانااللہ دادخیرخواہ،حاجی نورگل خلجی،مولاناامین اللہ،حافظ بلال ناصر،قاری جمعہ خان،محمدیارخان،مولاناالطاف اللہ،حاجی احمداللہ ملاخیل اورحاجی محمداسماعیل کاکڑنے نواں کلی ترین شہرمیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25اگست کوشام چاربجے ترین شہرنواں کلی میں حاجی مرزاخان شہیدکی یادمیں کانفرنس منعقدکی جائے گی جس سے صوبائی وضلعی قائدین خطاب کریں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت نواں کلی کے ہردلعزیزرہنماحاجی مرزاخان شہیدکی جماعت کے لئے گرانقدرخدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے اپنی ساری زندگی دین کی خدمت کے لئے وقت کررکھی تھی اورعلاقے میں اسلامی تعلیمات کی ترویج اورجمعیت کی دعوت کوعام کرنے کے لئے گھرگھرمہم چلائی تھی جن کی بدولت آج نواں کلی وترین شہرمیں جمعیت ناقابل تسخیرقوت بن چکی ہے انہوں نے کہاکہ حاجی مرزاخان شہیدکاپرچم نبوی کے ساتھ عقیدت اورمحبت کی بنیادپراللہ نے انہیں شہادت کے اعلی مقام پرفائزکیاجوکہ ایک اعزازہے جمعیت ان کی خدمات کااعتراف کرتی ہے اوران کی یادمیں 25اگست کوحاجی مرزاخان شہیدکانفرنس کاانعقادکیاہے جس میں انہیں خراج عقیدت پیش کی جائے گی اوران کے نقش قدم پرچلنے کے عزم کااظہارکیاجائے گاانہوں نے تمام قریبی یونٹوں اورعلاقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25اگست کوحاجی مرزاخان شہیدکانفرنس میں شرکت کریں کانفرنس کی کامیابی کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیںکانفرنس کی تیاریاں عروج پرہیں ۔

متعلقہ عنوان :