جمعیت علماء اسلام کی فعالیت یونٹ کی فعالیت سے مشروط ہیں، مولانا ولی محمد ترابی

اگر یونٹ متحرک ہوں اپنے سرگرمیوں سے جماعت کے وقار بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،رہنمائوںکا بیان

منگل 22 اگست 2017 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی سینئر نائب امیر مولوی محمد سلیم نائب امیر مولوی حبیب اللہ مینگل حاجی حنیف لہڑی رحیم الدین ایڈوکیٹ مولوی سراج الدین نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل 24 اگست کو تمام یونٹوں کا نمائندہ اجلاس ہوگا جس میں 13 ستمبر یک روزہ اصلاحی اور تربیتی اجتماع کے حوالے سے اہم امور پر ہدایات جاری ہوگی اور ضلعی جماعت کے طرف سے ضلعی مجلس عمومی ضلعی مجلس شورای اور مساجد کے خطباء ائمہ مدارس کے مہتمیمین اور علاقے کے معتبرین کے دعوت نامے متعلقہ یونٹوں کے حوالے کی جائے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی فعالیت یونٹ کی فعالیت سے مشروط ہیں اگر یونٹ متحرک ہوں اپنے سرگرمیوں سے جماعت کے وقار بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتیہیں اور گھر گھر دعوت کا اہتمام، دستک پروگرام علاقے کے مدارس اور مساجد کے علماء سے اچھے تعلقات قائم کرنے اور انکے صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہوں تویہ جماعت کا اپنا اصل رخ ہے جن کے لیے اکابرین نے دن رات محنت کی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق ایک دینی جماعت سے ہیں ہم اس جماعت میں ہر لمحہ اپنے لیے سعادت سمجھے اور اللہ تعالی سے اجر کے طلب گار رہے ا نہوں نے کہا کہ قوم پرست تنظیمیں یا سیکولر تنظیمیں اگر لادینیت پر متفق ہوسکتے ہیں اپنے باطل نظریات کے تعلیمات اور فحاشی اور عریانی کو فروغ دینے میں دن رات محنت کرسکتے ہیں تو کیو نہ ہم ایک مذہبی جماعت کے پیروکار اپنے دین اور ملک کے سربلندی کے لیے محنت کریں ہمیں اپنے دین کے ساتھ ساتھ ملک سے محبت اور اس کی بقاء کے لیے کوششیں جاری رکھے اور عوام کو اس فتنہ کے دور میں فتور سے بچانے کی کوشش کریں قرآن کریم اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلیمات کو اپنے لیے مشعل راہ سمجھے اس پر عمل کریںاور دین کی دعوت کو عام کریں اور باطل کے ہتکنڈوں سے اپنے عوام کو ہوشیار اور باخبر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :