ہم آپ کے ساتھ ہیں: چودھری شجاعت سے ملاقات کے بعد ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ کا اعلان
پاکستان پر سب سے برا وقت ہے، 62-63 میں ترمیم کی مخالفت کریں گے، الیکشن ریفارمز کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں: چودھری شجاعت حسین، طارق بشیر چیمہ مسلم لیگیوں میں سب سے سینئر اور محب وطن سیاستدان چودھری شجاعت کو پاکستان اور اداروں کا بہت درد ہے، وہ جو کر رہے قابل تعریف ہی: سینیٹر ظفر علی شاہ
منگل 22 اگست 2017 22:52
(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا برا وقت کبھی نہیں دیکھا، مجھے چالیس سال ہو گئے ہیں یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ عدلیہ کو اس طرح لوگوں کی نظروں میں گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن انشاء اللہ ایسا نہیں ہو گا۔
انہوں نے ججوں کو خراج تحسین پیش کیا جو اتنے حوصلے اور بڑا دل کر کے ان تمام چیزوں کو برداشت کر رہے ہیں اور بردباری سے کام لے رہے ہیں ورنہ وہ آج بھی چاہیں تو ان تمام لوگوں کو جیل بھیج سکتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں پاکستانیت رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کروں گا کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں چاہئے کہ دوستوں کے ساتھ مل کر بیٹھیں، انہیں اور اپنے بڑوں کو ساتھ لے کر چلیں۔ انہوں نے سید ظفر علی شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی میں رہتے ہوئے نہایت دلیری کے ساتھ حق اور سچ کی بات کرتے ہیں، میں نے آج ان سے بات چیت کی ہے ہم اور بھی لوگوں سے ملیں گے کیونکہ موجودہ حکمران ملک کو جس مقام پر لے آئے ہیں دیوالیہ ہونا تو ایک طرف یہ اور چیزوں کی طرف جا رہے ہیں اس لیے ہم لوگ سب سے پہلے پاکستان کیلئے اکٹھے ہو جائیں۔ انہوں نے سید ظفر علی شاہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میری ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی سچائی اور قابلیت سے ہمیں بھی آگاہ کرتے رہیں۔ چودھریشجاعت حسین نے کہا کہ ہم نے الیکشن بل کی مخالفت کی لیکن ہمارے پاس اکثریت نہیں تھی انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62-63 میں تبدیلی یا ان کے تحت سزا میں کمی کیلئے وزیرقانون کے پیش کردہ بل کی بھرپور مخالفت کریں گے، یہ چور ہیں تو انہیں ان دفعات سے تکلیف ہو رہی ہے ہمیں اس سے کوئی تکلیف نہیں۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اسی آرٹیکل کے تحت 12، 13 ارکان قومی اسمبلی نااہل ہوئے اس وقت تو انہیں ترمیم کرنے کا احساس نہیں ہوا لیکن آج یہ جو کچھ کر رہے ہیں ان کا مقصد اور نیت درست نہیں ہم اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ سید ظفر علی شاہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پاکستان بڑے بحران سے گزر رہا ہے ان حالات کو دیکھتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے بطور سینئر اور محب وطن سیاستدان یہ قدم اٹھایا اور گھر سے نکل کر مختلف سیاسی شخصیات باالخصوص مسلم لیگیوں سے مل رہے ہیں، میرے خیال میں ایسا کوئی ہمدرد اور محب وطن سیاستدان ہی کر سکتا ہے اور ان کا یہ احسن اقدام نہایت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتیں اپنی اپنی ہیں لیکن مسلم لیگیوں میں سب سے زیادہ سینئر اور محب وطن سیاستدان چودھری شجاعت حسین کے کبھی اسلام آباد کبھی کراچی اور کبھی پشاور جانے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کے دل میں پاکستان اور پاکستان کے قومی اداروں کا درد ہے، چودھری شجاعت حسین صرف پاکستان کی بات کرتے ہیں اس لیے ہم پاکستان اور ملکی اداروں کی سلامتی کیلئے ان کے ساتھ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.