ْ سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ اسلام آباد نے سیکٹر ایف سکس ون سے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

منگل 22 اگست 2017 22:52

ْ سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ اسلام آباد نے سیکٹر ایف سکس ون سے منشیات فروش ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر ایف سکس ون سے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 54 بوتل انگلش ولایتی شراب برآمد کرکے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی، اے ایس آئی آصف علی اور دیگر پر مشتمل ٹیم نے تھانہ کوہسار کے ایریا سیکٹرF-6/3میں مخبرکی اطلا ع پردوران گشت ہنڈا سٹی گاڑی نمبرSW-335چیک کرنے پر گاڑی کے اندر سے انگلش ولائتی شراب بلیک لیبل ، شیواز اور وڈکا کل 54بوتل برآمد کرکے ملزم محمد خلیل کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر290مورخہ21-08-17بجرم3/4حد امتناع منشیا ت تھانہ کوہسار، اسلام آبادگرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :