بھینس کالونی میںجھگڑے کے دوران فائرنگ ، افراد زخمی

منگل 22 اگست 2017 22:33

بھینس کالونی میںجھگڑے کے دوران فائرنگ ، افراد زخمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) بھینس کالونی میں آپس کے جھگڑے کے دوران فائرنگ اور لا ٹھیوں کے استعمال سے 4 افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو بھینس کالونی نمبر 7میں آپس کے جھگڑے کے دوران فائرنگ اور لا ٹھیوں کے استعمال سے 4افراد کامران، حبیب ، شریف اور راشد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آپس کے جھگڑے کے دوران 2 گروپوں میں تصادم ہوا ہے جس کی تفتیش کررہے ہیں ۔ ابھی تک کسی پارٹی کی جانب سے شکایت درج نہیں کروائی گئی ۔ایک دوسرے واقعے میں نیو کراچی اللہ والی چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر 40 سالہ صدیق زخمی ہوگیا ۔ جس کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :