کوئٹہ، پولیس کی کامیاب کاروائی ، موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کی5افراد گرفتار

منگل 22 اگست 2017 22:33

کوئٹہ، پولیس کی کامیاب کاروائی ، موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کی5افراد ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مینگل آباد اورمشرقی بائی پاس پر پولیس کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کی5افراد کو گرفتار کرکے ایک مسروقہ سوزکی وین ،3موٹرسائیکلیں ،12عدد موبائل فونز ،اسلحہ اور ہزاروں روپے نقدی برآمدکرلئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سریاب اشرف جتک ،اے ایس پی شالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمدبگٹی اور ایس ایچ او نیو سریاب انسپکٹر موسیٰ خیل کی سربراہی میں پولیس نے مشرقی بائی پاس اور مینگل آباد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران انہوں نے موٹرسائیکل چھیننے والے گینگ کے 5افراد شا زیب ،ثناء اللہ ،لیاقت ،محمد اقبال اور رحمت اللہ کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک عدد بولان سوزکی گاڑی ،تین عد د موٹرسائیکلیں ،12عد د موبائل فونز ،2عدد پستول ،35ہزار روپے نقدی اور دیگر اشیاء برآمدکرلی گئی ہے تمام ملزمان کو مزیدتفتیش کیلئے ٹیم کے حوالے کردیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :