جمعیت علماء اسلام علماء حق کی جماعت ہے اس جماعت کی رکنیت میں دنیاو آخرت کی کامیابی کا راز مضمر ے جو لوگ اس جماعت کے رکن ہیں وہ اللہ رب العالمین کا شکر ادا کریں،مرکزی مجلس عومی کے رکن میر یونس عزیز زہری

منگل 22 اگست 2017 22:31

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی مجلس عومی کے رکن میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام علماء حق کی جماعت ہے اس جماعت کی رکنیت میں دنیاو آخرت کی کامیابی کا راز مضمر ے جو لوگ اس جماعت کے رکن ہیں وہ اللہ رب العالمین کا شکر ادا کریں جو اس جماعت کے ابتک ممبر نہیں بن سکے ہیں فکر کریں جمعیت علماء اسلام نے پاک و ہند بر صغیر میں احیادین الہی کے لئے و عالمی سامراج بر طانیہ کے خلاف قربانیوں کی ایسی تاریخ رقم کی جس سے عہدے قرون اولی ٰ کا یاد تازہ ہوئی پاکستان میں دین اسلام کے عادلانہ نظام کی نفاذ کے لئے جمعیت علماء اسلام کے اکبرین کا کردار ایک روشن باب ہے جس سے انکار ہر ذی عقل کے لئے ممکن نہیں نہیں ان خیالات کا اظہار میر یونس عزیز زہری اپنی عیادت کرنے کے موقع پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے نائب امیر جامعہ قاسم العلوم بھوانی کے ناظم اعلی شیخ الحدیث مولانا غلام قادر قاسمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام حب کے امیر مولانا شاہ محمد و دیگر جماعتی کارکنان کثیر تعداد میںموجود تھے میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں سیاسی و جمہوری طرز پر آئین پاکستان کے تقاضے کے مطابق اسلام کے عادلانہ نظام کے نٖفاذ کے لئے ا اپنی جدو جہد ثابت قدمی کے ساتھ کررہا ہے ہمیں توقع ہے کہ ہم اپنے اس نیک مقصد میں ایک دن ضروری کامیابی حا صل کریں گے کیونکہ پاکستان کے عوام نے سو شلزم و سرمایہ دارانہ سیاست کو آزمایا جبکہ لسانیت قومیت کے نام پر بر سرے اقتدار آنے والوں کو قوم کو سوائے مایوسی کے کچھ اور نہیں دیا اب وہ وقت دور نہیں جمعیت علماء پورے ملک سمیت بلوچستان میں بھر پور کامیابی حاصل کرکے اسلام کے نظام عدل کے نفاذ کرکے پاکستان کے اسلامیاں کا دیرنہ تمنا پورا کرکے ملک و ملت کی خدمت میں کردار ادا کریگا ۔

متعلقہ عنوان :