کراچی میں برسات کے بعد سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں جگہ جگہ کیچڑ اور گندگی کے باعث گاہک غائب ہوگئے

بیوپاری اپنی ضد پر قائم ہیں، مال مہنگا ہے کیسے سستا بیچیں، خریدار بھی سستا مال کیلئے گھومتے ہی نظر آئے،بیوپاری

منگل 22 اگست 2017 22:15

کراچی میں برسات کے بعد سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں جگہ جگہ کیچڑ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) کراچی میں برسات کے بعد سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں جگہ جگہ کیچڑ اور گندگی کے باعث گاہک غائب ہوگئے مگر بیوپاری اپنی ضد پر قائم ہیں۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مال مہنگا ہے کیسے سستا بیچیں، خریدار بھی سستا مال کے لیے گھومتے ہی نظر آئے۔کراچی میں طوفانی بارش نے جہاں شہر میں نقصانات پہنچائے وہیں سپر ہائے وے پر 11سو ایکٹر رقبے پر قائم مویشی منڈی کا بھی برا حال کرڈالا۔

(جاری ہے)

طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش سے مویشی منڈی میں لگے ٹینٹ اور بل بوٹس گر گئے،بارش کا پانی زیادہ جمع ہونے کی وجہ سے مویشی منڈی میں کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ کیچڑ اور گندگی سے جانور بیمار ہوجاتے ہیں ،انتظامیہ سے اپیل کی تو نکاسی کا عمل شروع ہوا ہے۔برسات کے بعد عموعی طور پر کہا جاتا ہے کہ منڈی میں دام گرگئے،لیکن مال مہنگا ہونے کی وجہ سے بیوپاری تو قیمت کم نہ کرنے کی ضد پکڑے ہوئے ہیں۔منڈی میں قربانی کے لیے جانور تو بڑی تعداد میں موجود ہیں لیکن خریدار بہت کم نظر آئے ۔خریداروں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہیں، اگر یہی صورتحال رہی تو قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :