Live Updates

متحدہ کے رہنما سلیم شہزاد کی عمران اسماعیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

اسیری کے دوران عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے کینسر کے علاج میں تعاون کرنے پر شکریہ

منگل 22 اگست 2017 22:15

متحدہ کے رہنما سلیم شہزاد کی عمران اسماعیل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سلیم شہزاد اچانک تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی رہائشگاہ پرگئے اور اپنی اسیری کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورتحریک انصاف کی جانب سے کینسرکے علاج میں تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماں کی ملاقا ت میں کراچی کی سیاسی صورتحال پربا ت چیت ہوئی باالخصوص کراچی کی سیاست پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل اورایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد کی ملاقات میں ایم کیو ایم کے مختلف دھڑوں کی سیاست پربھی بات کی گئی ۔ اس موقع پرعمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پرمفاد پرست ٹولہ سوارہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات