Live Updates

ْ اے این پی کے خلاف تمام تر سازشیں اور مخالف پروپیگنڈے دم توڑ چکی ہیں، امیر حیدر خان ہوتی

مخالفین کی تمام تر کوششوں کے باوجود ہمارے خلاف کرپشن ثابت نہ ہو سکی،، اگر عوام کی خدمت کرنا جرم ہے تو ہم یہ جرم بار بار کرینگے سیاسی میدان میں مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کر کے دم لینگے جس سے پورے صوبے میں باچا خانی کا انقلاب برپا ہو کر عمرانی ٹولہ سیاسی موت آپ مر جائے گا نواز شریف اور عمران خان کبھی بھی پختونوں کے ہمدرد نہیں ہو سکتے، دونوں پنجاب کے مفادات کی سیاست میں سرگرم ہیں،میڈیا سے گفتگو

منگل 22 اگست 2017 22:13

ْ اے این پی کے خلاف تمام تر سازشیں اور مخالف پروپیگنڈے دم توڑ چکی ہیں، ..
تخت بھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) اے این پی کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اے این پی کے خلاف تمام تر سازشیں اور مخالف پروپیگنڈے دم توڑ چکی ہیں ، مخالفین کی تمام تر کوششوں کے باوجود ہمارے خلاف کرپشن ثابت نہ ہو سکی، ہم نے پختون قوم کی ترقی کے لیے اپنے دور میں مثالی حکومت کرکے ملک و قوم کا حق ادا کیا ہے، اگر عوام کی خدمت کرنا جرم ہے تو ہم یہ جرم بار بار کرینگے، ہم ایک بار پھر ایک نئے جوش و جذبے اور جدید تقاضوں کے مطابق نئے منشور کے ساتھ پاک و صاف ہاتھوں سے سیاسی میدان میں مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کر کے دم لینگے جس سے پورے صوبے میں باچا خانی کا انقلاب برپا ہو کر عمرانی ٹولہ سیاسی موت آپ مر جائے گا، وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، اس موقع پر اے این پی ضلع مردان کے صدر حمایت اللہ مایا ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان، نائب صدر محمد ایوب یوسفزئی، ملگری تنظیموں کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر میاں طاہر ایڈوکیٹ، تخت بھائی سٹی کے صدر اسرار خان مہمند، مرکزی کونسل کے رکن سید جمال باچہ ایڈوکیٹ ، این وائی او ضلع مردان کے صدر حارث خان،جنرل سیکرٹری ملک ارشاد احمد اور دیگر مشران بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ اے این پی کے کارکن ہر صورت میں پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرکے کسی بھی قسم کے پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں، انشاء اللہ 2018؁ء کے عام انتخابات میں کامیابی باچا خان کے پیروکاروں کی ہوگی، انہوں نے کہا کہ پورے صوبے کے تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں سے کثیر تعداد میں پارٹی کارکنوں نے درخواستیں جمع کرا دی ہیں جو انشاء اللہ 31اگست تک مزید جمع ہوگی تاہم پارٹی کارکنوں کے مشوروں اور تجاویز کی روشنی میں اہل و باکردار امیدواروں کو سامنے لا کر مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائینگے، انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک حکومت بھاری مینڈیٹ اور مکمل اختیارات کے باوجود عوام کو درپیش مسائل میں ناکام ہو چکی ہیں جس کی ڈوریں بنی گالہ سے ہلتی ہیں اور ایک مچھر سے مقابلہ نہیں کر سکتے ، انہوں نے کہا کہ باچا خان کے پیروں کاروں نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی ہے اور اگر کوئی اسے جرم سمجھتا ہے تو ہم یہ جرم تب تک کرتے رہینگے جب تک پختونوں کو درپیش مسائل حل نہ ہو سکے، انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف اور عمران خان کبھی بھی پختونوں کے ہمدرد نہیں ہو سکتے، دونوں پنجاب کے مفادات کی سیاست میں سرگرم ہیں، نواز شریف نے سی پیک اور فاٹا کے مسئلے پر وعدہ خلافی کر کے پختونوں کی بد دعائیں لی ہیںاور عمران خان کی پختونوں سے مسلسل دھوکہ بازی کا اصل پتہ 2018؁ء کے عام انتخابات کے نتائج میں سامنے آئے گا ، جس کے تمام تر امیدواروں کو عبرتناک شکست پر سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، انہوں نے اے این پی کے کارکنوں کی مسلسل دن رات کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ پورے صوبے میں کارکنوں کی بدولت اہم سیاسی خاندانوں اور با اثر افراد کی شمولیت سے اے این پی ایک بڑی جمہوری قوت کے طور پر ابھری ہے،انہوں نے انکشاف کیا کہ الیکشن سے پہلے مزید سرکردہ خاندانوں کی شمولیت سے مخالفین انگشت بدندان ہو کر رہ جائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی ٹھوس پروگرام نہیں ہے ، اے این پی کے نئے منشور سے معاشرے کے تمام طبقوں ، مزدوروں ، کسانوں ، غریبوں ، محنت کشوں، خواتین اور خاص کر بے روزگاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے اور صوبہ بھی تمام وسائل پر خود کفیل ہونے کی طرف گامزن ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات