پشاور پولیس کی کاروائی ، لوٹ مار اوررہزنی کی وارداتوں میں ملوث9 رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار

منگل 22 اگست 2017 22:13

پشاور پولیس کی کاروائی  ، لوٹ مار اوررہزنی کی وارداتوں میں ملوث9 رکنی ..
ْپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) پشاور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میںشہریوں سے لوٹ مار اوررہزنی کی وارداتوں میں ملوث9 رکنی بین الصوبائی ڈکیت رہزن ،موٹر سائیکل سنیچر گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں کی نقدی ،ْچار عددمسروقہ مو ٹرسائیکلیں درجنوں موبائیل سیٹ اوراسلحہ برآمد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ آغا میر جانی شاہ میں مدعی اخلاق احمد سکنہ خان مست کالونی نے رپورٹ درج کی کہ خان مست کالونی میں تین نامعلوم مسلح افرادنے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے یونائیٹیڈ موٹرسائیکل اے پی ایل چھین لی دوسرے واقعہ میں 29-7-2017 کو مدعی نوشاد احمد سکنہ گلبہار نمبر 1 نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ سرکلرروڈ پر تین نامعلوم مسلح افراد نے اس سے آئی فون 7 موبائل اور 15 ہزار روپے کی رقم چھین لی رہزنی کی تیسری واردات میں مدعی سلیم خان سکنہ چیئرمین دفتر پھندو نے رپور ٹ درج کرائی کہ مجھ سے شاہ جی آباد چوک میں تین رہزنوں نے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 77 ہزار روپے اور J5 موبائل فون چھین لیا رہزن ارتکا ب جرم کے بعد فرارہوگئے ایک اورواقعہ میں مدعی جہانگیر سکنہ حسین آباد نے بتایا کہ مجھ سے آفریدی آباد چوک میں تین مسلح افراد نے لوٹ مار کرتے ہوئے موٹر سائیکل ایف یو-8977 اوردس ہزار روپے کی رقم بمعہ دو قیمتی موبائل چھین لیے ہیں اسی طرح رہزنی کی ایک اور واردات میں مدعی اللہ داد سکنہ جمیل چوک نے بتایا کہ وہ ا پنے ساتھی محب اللہ کے ہمراہ اخون آباد جارہے تھے کہ راستہ میں تین مسلح افراد نے ان سے 23500 روپے کی رقم اورایک قیمتی موبائل فون چھین لیا ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او محمد طاہر خان نے یکہ بعد دیگرے رہزنی کی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن پشاور سجاد خان کی نگرانی میں ایس پی سٹی شہزادہ کوکب ،ْ ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان ،ْ ایس ایچ او آغہ میرجانی شاہ واجد خان ،ْ او آئی آئی احمد گل خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے شب وروز محنت اورپیشہ ورانہ مہارت کا مظاہر ہ کر تے ہوئے چند ہی روز میں شہر بھر میں رہزنی کی وارداتوں میں ملوث نو رکنی بین الصوبائی ڈکیٹ رہزن گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے رہزنی کی وارداتوں میں چھینے گئے دولاکھ پچاس ہزار روپے کی نقدی ،ْچارعدد مسروقہ موٹر سائیکلیں ،ْ21 عدد موبائل فونز اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گرفتار ملزمان سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :