Live Updates

صوبائی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے پر عزم ہے، صوبائی وزیر قانون امتیاز قریشی

ماضی کے حکمرانوں نے صوبے کو تباہی کی طرف دھکیل دیاتھا،پوری قوم کی نگاہیں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں، تقریب سے خطاب

منگل 22 اگست 2017 22:13

صوبائی حکومت  عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے پر عزم ہے، صوبائی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اُمور امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے پر عزم ہے ماضی کے حکمرانوں نے صوبے کو تباہی کی طرف دھکیل دیاتھا اس وقت پوری قوم کی نگاہیںپی ٹی آئی کے قائد عمران خان پر لگی ہوئی ہیں ہے اور یہ واحد قیادت ہے جو ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال سکتی ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ نیابت پی کے 39کے یونین کونسل مندوری میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسلر مومن شاہ ایڈوکیٹ،ویلج ناظم امجد علی ،پی ٹی آئی لاچی کے صدر ملک ریاض ودیگر مشران بھی موجود تھے۔ وزیرقانون نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور حسب وعدہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیںکرے گی بلا شبہ دنیا میں جہاںبھی انصاف ختم ہوجائے وہاں معاشر ے تباہ ہو جاتے ہیں اس لیے ہمیں اس ملک میں ہرصورت ناانصافی اور ظلم کا خاتمہ کر نا ہوگا۔

(جاری ہے)

امتیاز شاہد قریشی نے یونین کونسل مندوری کے گرلز ہائی سکول کی تعمیر کے لیے 4کروڑ 17لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مندوری کے علاقہ مہمندی میں اعلیٰ معیار کے پرائمری سکول کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مندوری میں سپورٹس سٹیڈیم پر بھی بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گاگلشہ خیل واٹر سپلائی کو سولرائز کیا جائے گا۔انہوں نے علاقے کے لئی3عدد بجلی کے ٹرانسفارمر فراہمی اور یونین کونسل مندوری کے بلدیاتی نمائندوں کو 20لاکھ رو پے دینے کا بھی اعلان کیا ۔

اس موقع پر یونین کونسل مندوری کے سیاسی و سماجی شخصیات عباس خان،،نظر خان، محمد شعیب، اللہ نواز، افتخار، عبداللہ و دیگر نے اپنے خاندان عزیز و اقارب اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیااور وزیر موصوف اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات