بازیدہ کوکل خیل سورانی میں منعقدہ کرکٹ ٹورنمنٹ کا فائنل میچ سوکڑی سٹار کلب نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی

منگل 22 اگست 2017 22:10

بازیدہ کوکل خیل سورانی میں منعقدہ کرکٹ ٹورنمنٹ کا فائنل میچ سوکڑی سٹار ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) بازیدہ کوکل خیل سورانی میں منعقدہ کرکٹ ٹورنمنٹ کا فائنل میچ سوکڑی سٹار کلب نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی فائنل میچ کے مہمان خصوصی جے یو آئی کے تحصیل کونسلر سینان درانی اور حاجی الطاف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے فائنل میچ سوکڑی سٹار اور عاصم مندوزئی کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا سوکڑی سٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئیعاصم کلب کو 126رنز کا ٹارگٹ دیا جواب میں عاصم مندوزئی کلب 113رنز بناسکی ،ثقلین مشتاق 52رنز کی شاندار اننگز کھیلنے اور تین وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے ٹورنمنٹ کے چیف آرگنائزر وقاص درانی،فیصل درانی،جنید درانی اور ضٰاء درانی کے مطابق ٹورنمنٹ میں کل 48ٹیموں نے حصہ لیا میچ کے احتتام پر جے یو آئی کے تحصیل ممبر سینان درانی نے تماشائیوں اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ہم انشاء اللہ نوجوان کھلاڑیوں کی ہر مکن خوصلہ افزائی کریں گے جہاں کھیل کے میدان آبادہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں کیونکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے انہوں نے بازیدہ کوکل خیل جیسے علاقہ میں کامیاب ٹڑورنمنٹ پر ٹورنمنٹ کے چیف آرگنائزر وقاص درانی اور انکی ٹیم کومبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے ٹورنمنٹ کمیٹی کیلئے نقد30ہزار روپے جبکہ ونر ٹیم کیلئے پانچ ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

میچ کے احتتام پر کھلاڑیوں نے رقص کرکے خوشی کا بھرپور اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :