طلباء تصادم ،عامر چوہدری کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

منگل 22 اگست 2017 22:10

طلباء تصادم ،عامر چوہدری کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) گزشتہ دنوںدو گروپوںکے حامی طلباء کے تصادم کے نتیجہ میں قتل ہونیوالے عامر چوہدری کا مرکزی ملزم گرفتار تفصیل کے مطابق چند روز قبل دو گروپوں کے حامی طلباء کے مابین ہونے والے تصادم کے دوران سیکنڈ ائیر کا طالبعلم عامر چوہدری قتل ہوگیا تھا پولیس نے گذشتہ رات ایک اہم اطلاع پر چھاپہ مار کر وقوعہ کے مرکزی ملزم عمر ٹھاکر کو گرفتار کر لیا مقدمہ میں اس سے قبل بھی بیشتر ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں پولیس گرفتار ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :