ہم آپ کے ساتھ ہیں ، چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ کا اعلان
پاکستان پر سب سے برا وقت ہے، 62-63 میں ترمیم کی مخالفت کریں گے، الیکشن ریفارمز کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں: چودھری شجاعت حسین، طارق بشیر چیمہ مسلم لیگیوں میں سب سے سینئر اور محب وطن سیاستدان چودھری شجاعت حسین کو پاکستان اور اداروں کا بہت درد ہے، وہ جو کر رہے قابل تعریف ہے ، سینیٹر ظفر علی شاہ
منگل 22 اگست 2017 22:06
(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا برا وقت کبھی نہیں دیکھا، مجھے چالیس سال ہو گئے ہیں یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ عدلیہ کو اس طرح لوگوں کی نظروں میں گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن انشاء اللہ ایسا نہیں ہو گا۔
انہوں نے ججوں کو خراج تحسین پیش کیا جو اتنے حوصلے اور بڑا دل کر کے ان تمام چیزوں کو برداشت کر رہے ہیں اور بردباری سے کام لے رہے ہیں ورنہ وہ آج بھی چاہیں تو ان تمام لوگوں کو جیل بھیج سکتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں پاکستانیت رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کروں گا کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں چاہئے کہ دوستوں کے ساتھ مل کر بیٹھیں، انہیں اور اپنے بڑوں کو ساتھ لے کر چلیں۔ انہوں نے سید ظفر علی شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی میں رہتے ہوئے نہایت دلیری کے ساتھ حق اور سچ کی بات کرتے ہیں، میں نے آج ان سے بات چیت کی ہے ہم اور بھی لوگوں سے ملیں گے کیونکہ موجودہ حکمران ملک کو جس مقام پر لے آئے ہیں دیوالیہ ہونا تو ایک طرف یہ اور چیزوں کی طرف جا رہے ہیں اس لیے ہم لوگ سب سے پہلے پاکستان کیلئے اکٹھے ہو جائیں۔ انہوں نے سید ظفر علی شاہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میری ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی سچائی اور قابلیت سے ہمیں بھی آگاہ کرتے رہیں۔ چودھریشجاعت حسین نے کہا کہ ہم نے الیکشن بل کی مخالفت کی لیکن ہمارے پاس اکثریت نہیں تھی انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62-63 میں تبدیلی یا ان کے تحت سزا میں کمی کیلئے وزیرقانون کے پیش کردہ بل کی بھرپور مخالفت کریں گے، یہ چور ہیں تو انہیں ان دفعات سے تکلیف ہو رہی ہے ہمیں اس سے کوئی تکلیف نہیں۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اسی آرٹیکل کے تحت 12، 13 ارکان قومی اسمبلی نااہل ہوئے اس وقت تو انہیں ترمیم کرنے کا احساس نہیں ہوا لیکن آج یہ جو کچھ کر رہے ہیں ان کا مقصد اور نیت درست نہیں ہم اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ سید ظفر علی شاہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پاکستان بڑے بحران سے گزر رہا ہے ان حالات کو دیکھتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے بطور سینئر اور محب وطن سیاستدان یہ قدم اٹھایا اور گھر سے نکل کر مختلف سیاسی شخصیات باالخصوص مسلم لیگیوں سے مل رہے ہیں، میرے خیال میں ایسا کوئی ہمدرد اور محب وطن سیاستدان ہی کر سکتا ہے اور ان کا یہ احسن اقدام نہایت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتیں اپنی اپنی ہیں لیکن مسلم لیگیوں میں سب سے زیادہ سینئر اور محب وطن سیاستدان چودھری شجاعت حسین کے کبھی اسلام آباد کبھی کراچی اور کبھی پشاور جانے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کے دل میں پاکستان اور پاکستان کے قومی اداروں کا درد ہے، چودھری شجاعت حسین صرف پاکستان کی بات کرتے ہیں اس لیے ہم پاکستان اور ملکی اداروں کی سلامتی کیلئے ان کے ساتھ ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.