لاہور پولیس کے 36اے ایس آئی کی سب انسپکٹر ،78ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی

ایک سال کے دوران 27سو سے زائد افسران و اہلکاروں کو ترقیاں دی گئی ہیں ‘ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم

منگل 22 اگست 2017 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) لاہور پولیس کے 36اے ایس آئی کو سب انسپکٹر اور 78ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور پولیس میں محکمانہ ترقیوں کے پرموشن بورڈ کا اجلاس ہواجس کی صدارت ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے کی جبکہ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز اطہر اسماعیل ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 36اے ایس آئی کو سب انسپکٹر اور 78ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔ اس موقع پر رانا ایاز سلیم کا کہنا تھا کہ ایک سال کے دوران 27سو سے زائد افسران و اہلکاروں کو ترقیاں دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :