سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے کا ایس ای سی پی کے کمشنرز کی تعداد بڑھانے کا نوٹس

مسلم لیگ نون کی حکومت قومی اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، حکومت اپنے مفادات کے لیے ایس ای سی پی کی خود مختاری ختم کرنا چاہتی ہے، سلیم مانڈوی والا

منگل 22 اگست 2017 22:02

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے کا ایس ای سی پی کے کمشنرز کی تعداد بڑھانے ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سیکو رٹیز اینڈایکسچینج کمیشن( ایس ای سی پی) کے کمشنرز کی تعداد بڑھانے کا نوٹس لے لیا،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت قومی اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، حکومت اپنے مفادات کے لیے ایس ای سی پی کی خود مختاری ختم کرنا چاہتی ہے،ایس ای سی پی کے کمشنرز کی تعداد بڑھانے سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سیکو رٹیز اینڈایکسچینج کمیشن( ایس ای سی پی) کے کمشنرز کی تعداد بڑھانے کا نوٹس لے لیا ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت قومی اداروں کو تباہ کرنے لر تلی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت اپنے مفادات کے لیے ایس ای سی پی کی خود مختاری ختم کرنا چاہتی ہے۔

ایس ای سی پی کے کمشنرز کی تعداد بڑھانا سوالیہ نشان ہے۔حکومت ایس ای سی پی میں من پسند کمشنرز کے ذریعے ذاتی کام کرانا چاہتی ہے۔ایس ای سی پی کی اتھارٹی ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ایس ای سی پی میں آزاد اور خود مختار کمشنرز کی آواز جو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایس ای سی پی میں ریکارڈ ٹیمپرننگ ثابت ہوچکی ہے ۔ایسے موقع پر کمشنرز کی تعداد کیوں بڑھائی جارہی ہے ۔ایس ای سی پی کے کمشنرز کی تعداد بڑھانے سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :