ڈپٹی کمشنر پشاور نے ڈینگی مچھروں کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی

ڈینگی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ،علاقے میں قا ئم میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے مسا ئل سنے، موقع پر ہدایات جاری کیں

منگل 22 اگست 2017 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے ڈینگی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر تے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کا رلانے کی ہدایت کر دی۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم نے ڈینگی سے متاثرہ پشتخرہ بالا کے علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے علاقے میں قا ئم میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور اور عوام کے مسا ئل بھی سنے اور موقع پر ان کے حل کی ہدایت جاری کیں۔

جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گل محمد، نا ظم ٹائون تھری محمد علی ارباب سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران کے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کو ڈینگی کے مریضوں کے بارے میں تفصیل سے بتا یا گیاکہ پشاور میں پیر کے دن 38 افراد میں ڈینگی وا ئرس کی تصدیق ہوئی۔

اجلاس میںبتایا گیا کہ پولیو مہم کے طرز پر ڈینگی کے لیے بھی پالیسی بنائی گئی ہے جس میں ڈینگی کنٹرول ٹیمیں گھر گھر جا کر سپرے کریں گی اور اس دوران ٹیموں میں موجود خواتین گھر گھر جا کر لوگوں کو ڈینگی سے بچائو کے بارے میں احتیا طی تدابیر کے بارے میں بتا ئیں گی اور پمفلٹ تقسیم کریں گی۔جبکہ ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر پشاور کی رضا کار فورس کے ممبران بھی گھر گھر جائیں گے اور عوام کو ڈینگی سے روک تھام کے متعلق احتیا طی تدابیر کے بارے میں بتا ئیں گے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوںکو ڈھانپ کر رکھیں۔ اور ائر کولر میں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں او ر مکمل احتیاط برتیں تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے انھوں کے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ڈینگی وائرس پر قا بو نہیں پا یا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کو کنٹرول کر نے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔اور پشاور سے ڈینگی مچھروں کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :