مدارس کے خلاف حالیہ کاروائیاں اور علماء کی ٹارگٹ کلنگ مغربی ایجنڈے کاحصہ ہیں،

گل نصیب خان اسلامی قوتوں اور مذہبی جماعتوں کا راستہ روکنے اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتیں سن لیں ہم اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیںگے، رہنماء جے یو آئی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 22 اگست 2017 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تمام سازش ناکام بنادی جائیگی، مولانا عطاء اللہ شاہ ؒ اور مولانا حقنواز ؒ کی شہادت سے جمعیت علماء اسلام اور اسکے قائدین کو اپنے مشن سے نہیں ہٹایا جاسکتا، مدارس کے خلاف حالیہ کاروائیاں اور علماء کی ٹارگٹ کلنگ مغربی ایجنڈے کاحصہ ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر صوبائی گل نصیب خان نے سخاکوٹ ملاکنڈ ایجنسی میں صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلامی قوتوں اور مذہبی جماعتوں کا راستہ روکنے اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتیں سن لیں ہم اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیںگے، انھوں نے کہا کہ ہم آئین اور پاکستان کے دفاع اور اسلام کی سربلندی کی جنگ لڑ رہے ہیں ملک دشمن قوتیں عالمی اجتماع کی کامیابی اور جمعیت علماء ا سلام کی مقبولیت سے خائف ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، قائدین پر خودکش حملے، مدارس کے خلاف کاروئیاں اور علماء کی ٹارکٹ کلنگ سازش کی کڑیاں ہیں، انھوں نے کہا کہ غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا قوتیں اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں سے باز آجائیں ملک ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے،ملک میں معاشی اور اقتصادی استحکام کیلئے پاکستان اور چین کا حالیہ سی پیک معاہدہ ملک دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہورہا،

متعلقہ عنوان :