پشاور میںریسکیو 1122کی جا نب سے عوام اور سرکار ی اہلکار وں کی تربیت کا سلسلہ جا ری

منگل 22 اگست 2017 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) ریسکیو 1122کی جا نب سے عوام اور سرکار ی اہلکار وں کو کسی بھی نا خو شگوار حا لا ت سے نمٹنے کے لیے تربیت فراہم کر نے کا سلسلہ جا ری ہے ۔ ریسکیو ترجما ن بلا ل احمد فیضی نے بتا یا کہ ریسکیو 1122کے اہلکا رمحفو ظ پا کستا ن بنا نے کے لیے عوام کو زند گی بچا نے اور آگ سے بچا ؤ کی مفت تربیت فراہم کر رہے ہیں، اس سلسلے میں اب تک خیبر پختونخوا کے چھ اضلا ع میں 80ہزار سے زائد افراد کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے ۔

اس موقع پر مہما ن خصو صی ڈائر یکٹر آپر یشن ڈاکٹر ایا ز خا ن نے کہا کہ ریسکیو 1122زیر اہتما م خیبر پختو نخوا ایمر جنسی آپریشن سنٹر برائے پو لیو کے 50اہلکار وں کو دوسری مر تبہ میڈیکل ، ڈیز اسٹر اور آگ سے بچا ؤ کی تربیت دی گئی ہے ،یہ اہلکار کسی بھی قد رتی یا انسا نی آفا ت کے دوران نہ صر ف اپنی بلکہ دوسرے انسانوں کو بھی بنیا دی طبی امداد فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس دوران با ہمی تعاون سے خیبر پختونخوا کے دیگر اضلا ع میں مو جود پو لیو اہلکاروں اور ایڈ منسٹر یشن کو بھی تربیت فراہم کر نے کے لیے بھی اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں گے ۔ میڈیکل انسٹرکٹر عنا یت الرحمان ، فا ئر انسٹر کٹر خلیل الرحما ن ، یا سر خا ن ٹرینگ انچا رج اور عروج شیر ازی ٹرینگ کو آرڈینٹر پر مشتمل ٹیم خیبر پختو نخو ا میں مختلف اداروں میں جا کر تربیت فراہم کر تی ہے،اس موقع پر تربیت مکمل کر نے والے اہلکاروں میں تعریفی اسنا د تقسیم کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :