کوئٹہ، کہ پشتون ایس ایف کی بنیاد شہداء کے خون سے رکھی گئی ہے، ملک انعام کاکڑ

23 اگست 1990 پشتون ایس ایف کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہین ، راہنماء پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن

منگل 22 اگست 2017 21:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنمائوں نے ملک انعام کاکڑ، اخلاق احمد بازئی، عمران ضیاء، ناصر میانی، ہمایون نے 23 اگست 1990 پشتون ایس ایف کے عظیم شہداء ، حمد اللہ کاکڑ، عبدالودود یوسفزئی، منظور کاکڑ کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کر تے ہوئے کہا کہ پشتون ایس ایف کی بنیاد شہداء کے خون سے رکھی گئی ہے اور جب بھی وقت کے آمروں ، سول مارشل ڈکٹیٹروں، حکمرانوں نے طلباء پر قد غن لگانے کی کوشش کی تعلیمی اداروں کے تقدس کو پامال کر نے اور اپنے زیر دست رکھنے اور طلباء کے ذہنوں سے قومی جہد اپنی تاریخ اقدار اور ثقافت سے بیگانہ کر نے کی حربے استعمال کئے گئے تو پشتون ایس ایف نے صف اول کا کردار ادا کر تے ہوئے ان غاصبوں کے سامنے سینہ سپر ہو کر کھڑے رہے حتیٰ کہ اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے پشتون ایس ایف کے اس حالات میں بھی ماضی کی طرح اپنی تاریخی ذمہ داری نبھا رہی ہے اور عوامی نیشنل پارتی کے جوان بازو کے حیثیت سے تعلیمی اداروں میں پرامن تعلیم ماحول کے قیام، استاد اور شاگرد کے مقدس رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے عصر حاضر کے جدید سائنسی علوم سے لیس ہونے اور عملی زندگی میں اپنے قوم اور وطن کی خدمت کو مقصد بناتے ہوئے جہد مسلسل کر رہی ہے اور اپنے اکابرین، اسلاف کے بتائے اصولوں اور منزل کو پانے کیلئے اپنے شہداء کے قربانیوں کو مشعل راہ بنا تے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنے کا عہد کر تی ہے انہوں نے پشتون ایس ایف سے اپیل کی کہ وہ آج شہدائ23 اگست کی27 برسی کے موقع پر با چا خان مرکز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس اور قرآن خوانی میں بھر پور شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :