کوئٹہ،جماعت اسلامی کے امیر اور راہنمائون کا ملک عبدالمجید خان کاکڑ کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی وتعزیت

منگل 22 اگست 2017 21:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) جماعت اسلامی کے امیر سنیٹر سراج الحق،مولانا عبدالحق ہاشمی ، عبدالمتین اخوند زادہ ،بشیر احمدماندائی ،مولانا عبدالحمیدمنصوری ،مولانا عبد الکبیر شاکر ،حافظ نورعلی،ڈاکٹرنعمت اللہ نے کچلا ک جا کر ملک امان اللہ خان مہترزئی ،ملک یاسین خان کاکڑ، ملک عبدالمجید خان کاکڑ کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی وتعزیت کی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہوں نے کوئٹہ میں پروفیسرسلطان محمد کاکڑ ،ملک گل محمد کاکڑکے بھائی ملک عبدالقیوم کاکڑکے انتقال پر ان کے بھائیوں سے فاتحہ خوانی وتعزیت کی بعدازاں انہوں نے جماعت اسلامی چمن کے امیر قاری امداداللہ سے ان کے بھائی قاری محمد قاسم کے انتقال پر بھی کوئٹہ میں تعزیت کی انہوں نے مرحومین کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی دورہ کوئٹہ کے دوران انہوں نے جماعت اسلامی کے سابق امیر صوبہ مولانا عبدالغفوربلوچ کی بھی عیادت کی ۔

متعلقہ عنوان :