فیصل آباد،وزیراعلیٰ ہیلتھ روڈ میپ پروگرام کے تمام انڈیکیٹرز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائی, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں آفتاب احمد

منگل 22 اگست 2017 21:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء)وزیراعلیٰ ہیلتھ روڈ میپ پروگرام کے تمام انڈیکیٹرز پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچنے میں کوئی کسر اٹھانہ رہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز میاں آفتاب احمد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ظفر عباس،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزڈاکٹر آصف شہزاد،ڈاکٹر اسفند یار،ڈی ڈی اوز ہیلتھ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹس بھی موجود تھے۔

صدر اجلاس نے مانیٹرنگ رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ میں ڈاکٹرزوسٹاف کی مطلوبہ شرح سے کم حاضری اور صفائی ستھرائی کے نامناسب انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرز کو ذمہ داریوں کا ادراک کرائیں اور ہسپتال میں صاف ستھرا ماحول نظر آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ادویات کے سٹاک پرگہری نظررکھیں اور کسی بھی دوائی کی عدم موجودگی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عادی غیر حاضر سٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرنے 15سے 19اگست تک جاری رہنے والے ہفتہ ویک میں 15تحفظ صحت کیمپس سے رجوع کرنے والے افراد کی ہیلتھ سکریننگ کے لئے رجسٹریشن کے ٹارگٹ اور حاصل کئے گئے ہدف کے بارے میں بریفنگ دی۔صدر اجلاس نے ہیلتھ ویک کے دوران بہترین کارکردگی کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے سے انسانیت کی خدمت کی جائے ۔سی ای او نے محکمانہ کارکردگی سے آگاہ کیا۔