عوامی خدمت کے دعوے کرنے والوں نے راولپنڈی کے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں اضافہ کیا

منتخب نمائندوں کو فنڈز کی عدم فراہمی جمہوریت نہیں بد ترین آمریت ہے،غلام علی خان

منگل 22 اگست 2017 21:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے دعوے کرنے والوں نے پچھلے دس سالوں سے راولپنڈی کے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں اضافہ کیا،شہر کے لئے کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں آیا ،اندرون شہر اب بھی لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں،میٹرو منصوبے کی اگر بات کریں وہ نہ تو عوام کی ڈیمانڈ نہیں تھی نہ ہی ضرورت ،راولپنڈی شہر کے ہسپتالوں میں دوائیوں کی کمی،بستر وںکی کمی،ہسپتالوںمیںپارکنگ فیس کی صورت میں غنڈہ ٹیکس کی وصولی،صفائی کا نظام اپنے ملک کی کمپنی کی بجائے دوسرے ملک کی کمپنی کے حوالے کرنا سمیت راولپنڈی شہر کو مسائلستان بنا دیا گیا،بلدیاتی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا گیا،ناظم کی جگہ چیئرمین لانے کے لئے اربوں کا بجٹ لگا کر،چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کے اختیارات سلب کر دئے گئے،کونسلر ز کا وقار بالکل ختم کر کے رکھ دیا گیا،تمام اختیارات ہارے ہوئے،کسی کو واسا اور کسی کو میٹرو بس کا چیئرمین بنا کر نوازا گیا ،10سال اپنے منظور نظر افراد کو راضی کرنے میں گزار دئے،مگر ریلی میں پھر بھی بندے نہیں آئے ، عوام کے حقوق پر ڈاکہ زنی کرنے والوں کوآئین کی بالادستی کی باتیں زیب نہیں دیتیں ،ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روز پی پی11کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عہدیداران ،حافظ اویس،ملک اویس،ثاقب عباسی،مزمل قادری،منور قادری،ملک مظہر ایڈووکیٹ،الیاس علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ پی پی 11کے ساتھ بھی سوتیلوں جیسا سلوک کیا گیا،منتخب نمائندوں کو فنڈز کی عدم فراہمی جمہوریت نہیں بد ترین آمریت ہے،انہوںنے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک عوامی حقوق کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے میدان عمل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :