لاڑکانہ، عوامی شکایات اور فرائض میں غفلت کے الزام میں 35 پولیس افسران اور اہلکاروں کو مختلف سزائیں

منگل 22 اگست 2017 21:49

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی نے عوامی شکایات اور فرائض میں غفلت کے الزام میں 35 پولیس افسران اور اہلکاروں کو مختلف سزائیں دیتے ہوئے 11 اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا ہے۔

(جاری ہے)

برطرف کیے گئے اہلکاروں میں ابرار علی، دیدار علی، امداد علی، ریاض حسین، حبیب اللہ، بخش علی، سجاد علی، گلزار علی، ساجد حسین، حاجن علی اور غیور خان شامل ہیں جبکہ اے ایس آئی محبوب علی سیانچ کو رورٹ، اے ایس آئی اشرف علی ناریجو کو وارننگ دینے، اے ایس آئی عاشق علی سومرو اور اہلکار علی حیدر کی ایک سال انکریمینٹ ختم کرنے، اہلکار بلاول علی، لیاقت علی، گلزار علی، غلام شبیر، مشتاق علی، احسان علی، حبدار علی، ثنا اللہ، لیڈی اہلکار حسینہ کو سینشوئر کرنے، اہلکار محمد خان، عبدالوہاب کو وارننگ دینے سمیت پولیس اہلکار ممتاز علی، خلیل احمد، معشوق علی، آفتاب علی، عبدالغفار تجمل خان، مقصود احمد اور محمد بخش کی سروس ختم کردی ہے۔

اس موقع پر ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت جیسے فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :