احتساب عدالت نے خرد بر د کے مقدمے میں مسلم باغ کے گودام انچارج کو 7 سال قید اور 2 کروڑ 11 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی

منگل 22 اگست 2017 21:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) احتساب عدالت نے خرد بر د کے مقدمے میں مسلم باغ کے گودام انچارج خیر محمد کو 7 سال قید اور 2 کروڑ 11 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی،تفصیلا ت کے مطابق احتساب عدالت ون کے جج عبدالمجید ناصر نے کی عدالت نے سلم باغ کے گودام انچارج خیر محمد کو خرد برد کے مقدمے میں 7 سال قید اور 2 کروڑ 11 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں سزا میں 6 ماہ کی توسیع کی جائی گی اور موجودہ کیس میں ملزم کو 31 اے کے تحت مزید 3 سال قید کی سزا سنا د ی گئی۔