سندھ کو قومی اتحاد کی جتنی ضرورت اس وقت ہے اتنی کبھی نہیں ہوئی، قومی یکجہتی پیدا نہیں کی تو سندھ کے بڑے سے بڑے دشمن ہم خود ہونگے، امیر بھنبھرو

منگل 22 اگست 2017 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) سندھ نیشنل پارٹی کے سربراہ امیر بھنبھرو نے کہا ہے کہ اپنی انائوں کو ختم کرکے سندھ کی خاطر ہمیں ایک ہونا پڑے گا، سندھ نیشنل پارٹی اس سلسلے میں "سندھ کانفرنس" بلائے گی، جس کی کامیابی کیلئے سندھ کے ہر ادیب، دانشور اور قوم پرست پارٹیوں کے رہنمائوں کے پاس جائیں گے اور انہیں راضی کریں گے کہ وہ سندھ کی خاطر ایک ہوجائیں، امیر بھنبھرو نے مزید کہا کہ سندھ پرستوں کا ایک ہونا سندھ کے قومی وجود کیلئے انتہائی ضروری ہے، اس وقت سندھ نہ صرف بھوک، بدحالی اور بے روزگاری بلکہ سندھ میں اس وقت مذہبی جنونیت، دہشتگردی اور کرپشن عروج پر ہے اور سندھ کی جیوگرافی اور وحدیت پر وار کرنے کیلئے بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں، سندھ دشمن قوتیں سندھ کو تقسیم کرنے کیلئے میدان ہموار کررہی ہیں، سندھ کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے وڈیرے سندھ کے مفادات کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کا کیس لڑرہے ہیں، امیر بھنبھرو نے مزید کہا کہ سندھ کی تباہی کے ذمہ دار جتنے سندھ کے غدار منتخب وڈیرے ہیں اتنے ہی ہم خود سندھ پرستی اور سندھ دوستی کا دعویٰ کرنے والے ہیں ، جنہوں نے سندھی قوم کو مایوس کیا ہے، ہم قوم پرستوں نے سندھ کے نام پر الگ الگ جدوجہد کرکے سندھ کو فائدہ دینے کے بجائے قومی یکجہتی کو سخت نقصان پہنچایا ہے، سندھ دوست فریقین کا الگ ہونا اور اختلافات رکھنے کی وجہ سے سندھ دشمن قوتوں کو مضبوط ہونے کا موقع ملا ہے اور سندھ دشمن فریقین آپس میں ایک ہو کر سندھ کو مزید تباہ اور برباد کرنے کی تیاریاں کررہی ہیں، سندھ کی وحدیت، سندھ کے وسائل ، سندھی قومی کارکنوں اور سندھ کو مذہبی جنونیت سے بچانے کیلئے قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ صرف سندھ میں غیر مقامی لوگوں کی یلغار ہم سندھ پرستوں کا قومی یکجہتی میں نہ ہونے کے باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :