فیصل آباد،شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ صدر لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے ایشوء وکلاء نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا

منگل 22 اگست 2017 21:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ صدر لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے ایشوء پرملک بھرکی طرح فیصل آباد کے وکلاء نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی طرف سے سیشن کورٹ گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا گیا انتظامیہ کمیٹی کے اجلاس میں ہڑتال تاحکم ثانی جاری رکھنے کا فیصلہ،آن لائن کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور کی طرف سے شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی طرف سے سیشن کورٹ گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا گیا اور وکلاء نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی کیمپ میں وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور وکلاء کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ کے خلاف توہین عدالت کی غیر قانونی کاروائی فوری طور پر واپس لی جائے۔ازاں بعد رانا علی عباس خاں ایڈووکیٹ صدر اور میاں مہران طاہر ایڈووکیٹ کی قیادت میں انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں ہڑتال تاحکم ثانی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔