چینی وزیر خارجہ کا دھشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی وانگ ژی سے ملاقات، باہمی تعلقات ، خطے کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

منگل 22 اگست 2017 21:28

چینی  وزیر خارجہ کا دھشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کی حمایت میں میدا ن میںآگئے، دھشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی چین میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی تعلقات ، خطے کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی۔

دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ جو ان دنوںچین کے سرکاری دورے پر ہیں ، انہوںنے گزشتہ روز چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اور مقبوضہ جموںوکشمیر اور پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ چین کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین دھشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑ ا ہے انہوں نے دھشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان نے دھشتگردی کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیںاو ر بین الاقوامی برادری کو اسے تسلیم کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا مضبوط رشتہ قائم ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان نے اس رشتے کو مزید مضبوط کیا ہے۔ دونوں راہنمائوں نے خطے میں امن اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کو ملکر افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کوششیں کرنا ہونگی۔ انہوںنے اس سلسلے میں چین ، افغانستان اور پاکستان کے وزراء خارجہ کی ملاقات کی تجویز دی تاکہ تینوںممالک ملکر امن وامان اور افغانستان کے استحکام کیلئے کوشش کریں۔شمیم محمود

متعلقہ عنوان :