سورج گرہن نے کار چور کو پکڑوا دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 22 اگست 2017 21:01

سورج گرہن نے کار چور کو پکڑوا دیا

فلوریڈا میں حکام کا کہنا ہے کہ  انہوں نے ایک  کار چور کو پکڑا ہے۔ یہ کار چور سورج گرہن کا نظارہ  دیکھنے کے لیے ایک سٹور میں ویلڈنگ ماسک لینے گیا تھا۔
اورنج کاؤنٹی شیرف کے آفس کا کہنا ہے کہ آٹو تھیفٹ یونٹ کے اراکین  ایک کار کا پیچھا کر رہے تھے۔ یہ کار 22سالہ  جوکسان فیلیسیانو روساڈو چلا رہا تھا۔

(جاری ہے)

کار چلاتے ہوئے وہ ایک دم کیسیمی  میں ہاربر فریٹ سٹور کی پارکنگ میں رگ گیا۔جب وہ سٹور سے باہر آیا تو اس کےہاتھ میں ویلڈنگ ماسک موجود تھا۔ پولیس نے اسے عین اس وقت پکڑا جب وہ چوری کی گاڑی کے ساتھ گھڑا ہو کر سورج گرہن کا نظارہ کر رہا تھا۔ شیرف آفس کے ترجمان نے بتایا کہ جوکسان نے کبھی سورج گرہن نہیں دیکھا، وہ دیکھتا بھی کیسے۔ ایسا نظارہ 99  سالوں کے بعد آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :