دوسرا آل پاکستان شجاع خانزادہ شہید فلڈ لائیٹس ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا رائونڈ جناح سٹیڈیم حضرو میں جاری

جہانگیر خانزادہ الیون نے ناصر الیون (شیرانی ) اور نیو ٹیلنٹ الیون کو انتہائی اہم میچوں میں یکے بعد دیگر شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

منگل 22 اگست 2017 21:28

دوسرا آل پاکستان شجاع خانزادہ شہید فلڈ لائیٹس ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ ..
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) دوسرا آل پاکستان شجاع خانزادہ شہید فلڈ لائیٹس ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا رائونڈ جناح سٹیڈیم حضرو میںزور وشور سے جاری ،جہانگیر خانزادہ الیون نے ناصر الیون (شیرانی ) اور نیو ٹیلنٹ الیون کو انتہائی اہم میچوں میں یکے بعد دیگر شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ،جہانگیر خانزادہ کی طرف سے صنم اقبال کی دھواں دار بیٹنگ کے نتیجے میں ناقابل شکست 79رنز ،مہمان خصوصی چیئر مین یوسی فورملی یاسر زمان خان تھے تفصیلات کے مطابق جناح سٹیڈیم حضرو میں جاری دوسرے آل پاکستان شجاع خانزادہ شہید کے دوسرے رائوند میں شوکت آرائیں اور زبور خان کی ٹیم جہانگیر خانزادہ الیون کا پہلا میچ ناصر الیون (شیرانی ) کے مابین ہو ا جس میں جہانگیر خانزادہ الیون کے کھلاڑی صنم اقبال نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 79رنز بنائے اور ناصر الیون کو 117رنز کا ہدف دیا،ناصر الیون نے جواب میںمقررہ6اوورز میں صرف52رنز بنائے اور انہیں 65رنز سے شکست کا سامنا کر نا پڑا جبکہ دوسرا میچ نیو ٹیلنٹ الیون کے ساتھ تھا جس میں 18رنز سے جہانگیر خانزادہ الیون کو کامیابی ملی اور انہوںنے ٹورنامنٹ میں پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا مہمان خصوصی چیئر مین یوسی فورملی یاسر زمان خان تھے جنہوںنے تمام کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اور کمیٹی کیلئے 30ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا اس موقع پر جہانگیر خانزادہ الیون کے سرپرست اتحاد گروپ کے چیئر مین نزاکت خان ،ملک جمیل ،طلال بٹ ،بشارت خان ،شاہد اسحق ،مون فیصل ،ٹورنامنٹ آرگنائیزر ناصر بھولو،علی آرائیں ،ذیشان شانی ،حبیب الرحمن قریشی ،نیازی گل ،نبیل خان ویسہ اور شائقین کر کٹ کی کثیر تعدا د موجود تھی عوامی حلقوں نے جہانگیر خانزادہ الیون کے کیپٹن زبور خان ، شوکت آرائیں اور تمام ٹیم کو شاندار کا میابی پر مبارکباد پیش کی ۔