�وں کے لیے منتخب ہونے والے وزیر اعظم نے چالیس کے قریب وزراء اور مشیر رکھ لیے ہیں جو خزانے پر ایک بوجھ ہیں،سردار ظہیر احمد خان

چالیس دنوں کے لیے اتنی بڑی تعداد میں وزراء اور مشیر وں کو عہدے دے کر لیگی رہنماؤں کو نوازنے اور کنبہ پروری کے علاوہ کچھ نہیں،معروف قانون دان کی میڈیا سے گفتگو

منگل 22 اگست 2017 21:28

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء)معروف قانون دان سردار ظہیر احمد خان نے کہا ہے کہ 45دنوں کے لیے منتخب ہونے والے وزیر اعظم نے چالیس کے قریب وزراء اور مشیر رکھ لیے ہیں جو خزانے پر ایک بوجھ ہیں چالیس دنوں کے لیے اتنی بڑی تعداد میں وزراء اور مشیر وں کو عہدے دے کر لیگی رہنماؤں کو نوازنے اور کنبہ پروری کے علاوہ کچھ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ ڈھوک شرفاء میں میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں کہ اتنی کم مدت کے لیے وزراء اور مشیر بنائے جائیں 45دنوں کے وزیر اعظم کو چاہیے تھا کہ دو سے پانچ وزیر بنائے جاتے اتنی بڑی تعداد میں وزیر اور مشیر بنانا قوم اور خزانے پر ایک بوجھ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) قومی خزانے کو اپنے اللو ں اور تللوں پر خرچ کر رہی ہے جس طرح نواز شریف نے قومی خزانے کو لوٹا اُس کی پوری جماعت موجودہ وزیر اعظم اور کابینہ اُسی مشن پر گامزن ہے ہم اتنی بڑی تعداد میں وزراء اور مشیر بنانے کی مذمت کرتے ہیں اور انہیں صرف اتنا کہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں مہنگائی کم کریں دہشت گردی اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں مگر ان بڑے ایشو پر ان حکومتوںکی کارکردگی صفر سے بھی نیچے ہے ۔