ضلع اٹک کی یونین کونسل چھب میں ڈاکوراج ایک ہفتے کے دوران دو ڈکیتیاں،ڈاکوؤںکا خواتین پر تشدد

چار سے پانچ رکنی ڈاکوؤں کا گینگ علاقے میں سرگرم ہے اورخاص طورپر علاقے میں جن گھروں میں مرد نہیں ہوتے ان گھروں کو نشانہ بنایا جا تا ہے، اہلیان علاقہ

منگل 22 اگست 2017 21:20

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء)ضلع اٹک کی یونین کونسل چھب میں ڈاکوراج ایک ہفتے کے دوران دو ڈکیتیاں اور ڈاکوؤں کی طرف سے خواتین پر تشدد عوام علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا عوام علاقہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ چار سے پانچ رکنی ڈاکوؤں کا گینگ علاقے میں سرگرم ہے اورخاص طورپر علاقے میں جن گھروں میں مرد نہیں ہوتے ان گھروں کو نشانہ بنایا جا تا ہے ڈاکو گھروں میں گھس کر خواتین پر تشدد کرتے ہیں اور جوہاتھ میں آئے لے جاتے ہیںتازہ واقعہ میں گلستان خان کے گھر ڈاکہ ڈالا گیا اور اس کی بیوی پر تشددکر کے ان کو لہولہان کردیا اور اس کے دانت توڑ دیئے گئے شور مچانے کی وجہ سے ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ اسی محلے میں زوجہ بشیر احمد کو ڈاکوؤں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے گلے میں پھندہ ڈال کر چھت کے پنکھے کیساتھ باندھ کر پنکھا چلا دیا اور اس کے گھر سے طلائی زیورات اورنقدی لے گئے جبکہ اس ڈاکے سے ایک دن پہلے ڈاکوؤں کے گینگ نے با زخان ولد قاسم خان کے گھر ڈاکہ ڈالااور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے اس کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی علاقے میں اکثر مرد سرکاری ملازم ہیں جو گاؤں سے باہر شہروں میں ملازمت کرتے ہیں اور خواتین گھروں میں اکیلی ہوتی ہیں جبکہ چاررکنی ڈاکوؤں کا گینگ ان گھروں میں ڈاکہ ڈالتاہے جن گھروں میں مرد نہ ہوںیونین کونسل کے معززین نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ڈاکوؤں کے گینگ کو فوراً گرفتارکیاجائے ۔