ٹھیکیداروں کا محکمہ تعلیم کی طرف سے تعمیراتی کام کے باوجود ادائیگیاں نہ ہونے پرسکولوں میں جاری تعمیراتی کام بند کرنے کا اعلان

آئندہ آنے والے تمام ٹینڈرز کا بھی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ، 7جولائی تک تعمیراتی کام کرکے ادائیگیوں کا وعدہ بھی ٹھیکیداروں کے ساتھ وفا نہ ہو سکا اپنی جیب سے تعمیراتی کام نہیں کر اسکتے،مشترکہ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن بلڈنگ ڈویژن اٹک کے رہنماؤں کا احتجاج

منگل 22 اگست 2017 21:20

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) ٹھیکیداروں نے محکمہ تعلیم کی طرف سے تعمیراتی کام کے باوجود ادائیگیاں نہ ہونے پرسکولوں میں جاری تعمیراتی کام بند کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ آئندہ آنے والے تمام ٹینڈرز کا بھی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے 7جولائی تک تعمیراتی کام کرکے ادائیگیوں کا وعدہ بھی ٹھیکیداروں کے ساتھ وفا نہ ہو سکا اپنی جیب سے تعمیراتی کام نہیں کر اسکتے ان خیالات کا اظہار مشترکہ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن بلڈنگ ڈویژن اٹک کے رہنماؤں نے بلڈنگ ڈویژن اٹک کے باہر احتجاج کرتے ہوئے میڈیا سے ادائیگیاں نہ ہونے پر تفصیلات بتاتے ہو ئے کیا ٹھیکیداروں نے بتایا کہ سکولوں میں جاری ترقیاتی کام مکمل ہونے کے باوجود انہیں ادائیگیاں نہیںکی گئی ہیں جبکہ یہ فنڈز محکمہ تعلیم کے پاس موجود ہیں محکمہ کے حکام نے 7جولائی تک ادائیگیاں کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر آج تک یہ وعدہ پورا نہیں ہو سکا ہے ٹھیکیداروں نے بتایاکہ آج کے بعد تما م ادائیگیاں ہونے تک مشترکہ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے جاری ترقیاتی کام بند کرنے اور آئندہ تمام ٹینڈرز کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ٹھیکیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے ایک درخواست ڈپٹی کمشنر اٹک کو بھی دی ہے ٹھیکیداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر تعلیم اور چیف سیکرٹری پنجاب سے اصلاح و احوال کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :