ْ صوبائی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوگئی ہے تبدیلی سرکار ڈینگی پر قابو نہ پاسکی، اعظم خان

تحریک انصاف نے احتجاج کی سیاست شروع کرکے پختونخوا کے عوام کو ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے پہلے چوہوں پر قابو نہ پاسکی اوراب اس کے پاس ڈینگی کا کوئی علاج نہیں ہے، رہنماء (ن) لیگ کا عوامی جلسے سے خطاب

منگل 22 اگست 2017 21:17

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) مردان کے رہنماء اور حلقہ پی کی30 کے امیدوار اعظم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوگئی ہے تبدیلی سرکار ایک ڈینگی پر قابو نہ پاسکی وہ یونین کونسل بغدادہ پوہان کالونی مردان میں سوئی گیس کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جلسہ عام سے حلقہ پی کے 23کے رہنماء حاجی خان اکبر آفریدی،سابق وزیر اطلاعات عبدالسبحان خان،بختیار خان،سٹی جنرل سیکرٹری محمد نثار خان اورمولانا جواد علی حقانی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر فرینڈز ویلفیئر سوسائٹی پوہان کالونی کے عہدیداروں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اعظم خان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے احتجاج کی سیاست شروع کرکے پختونخوا کے عوام کو ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے پہلے چوہوں پر قابو نہ پاسکی اوراب اس کے پاس ڈینگی کا کوئی علاج نہیں ہے انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب حکومت کی پختون دوستی کا ثبوت ہے جس نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے اپنی ٹیمیں خیبر پختونخوا بھیجیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں اعظم خان نے کہا کہ میاں نواز شریف عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے کوئی ان کا راستہ نہیں روک سکتا انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں بھی حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :