ہاٹ جنگل خیل میں گھریلوں چپقلش پر ناحلف بیٹے کی فائرنگ سے والدہ جاں بحق، والد شدید زخمی ہو گیا

منگل 22 اگست 2017 21:17

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) کوہاٹ جنگل خیل میں گھریلوں چپقلش پر ناحلف بیٹے کی فائرنگ سے والدہ جاں بحق اور والدزخمی ہوگیا۔واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیاجبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر سے ملحقہ علاقہ جنگل خیل کے موضع چار باغ میں منگل کی صبح مبینہ ملزم امجد گل نے گھر یلوں جھگڑے کے دوران طیش میں آکر اپنے سگے ماں باپ پر اسلحہ تان کر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں اسکے والد ین اختیار گل اور مسماة حمیدہ اختر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال لایا گیا جہاں سے دونوں کو تشویشناک حالت کے باعث پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاکر اسکی والدہ مسماة حمیدہ اختر جان کی بازی ہار گئی جبکہ اسکے والد کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور داخل کرادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واردات کے بعد ملزم فوری طور پر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش اور وقوعہ کی اصل صورتحال معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہے۔ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا والدین کیساتھ رہائشی گھر کے کمروں میں شہ تیر رکھنے سے جگہ بند کرنے کاتنازعہ تھا جس پر طیش میں آکر اس نے اپنے ہی والدین کو گولیوں سے بھون ڈالا۔

متعلقہ عنوان :