ڈی پی او سیالکوٹ نی5تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے

منگل 22 اگست 2017 20:37

ْسیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے 5تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خان نے ایس ایچ ا وتھانہ نیکا پورہ انسپکٹر فیض کمبوہ کو ایس ایچ ا و تھانہ ستراہ ، ایس ایچ او تھانہ ستراہ سب انسپکٹر نعمان بٹر کوایس ایچ او تھانہ نیکا پورہ ، ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ سب انسپکٹر عثمان جاوید کو ایس ایچ ا وتھانہ موترہ ،پولیس لائن سے عدنان شہزاد کو ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ ، ایس ایچ او تھانہ موترہ انسپکٹر رزاق وڑائچ کو ناقص کارکردگی کے باعث پولیس لائن ، ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ رائے صفدر کو بھی پو لیس لائن جبکہ پولیس لائن سے انسپکٹر طاہر حسین کوایس ایچ او تھانہ صدرڈسکہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز نے چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے ۔