صدر ممنون کے دوروزہ دورئہ گلگت کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

منگل 22 اگست 2017 20:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء)صدر مملکت ممنون حسین کے دو روزہ دورئہ گلگت کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے صدر ممنون حسین بحثیت چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یو نیورسٹی KIUکے کا نو کیشن میں شرکت کرنے سمیت ضلع ہنزہ اور ضلع غذر میں دو نئے کیمپس کا افتتاح بھی کریں گے صدر مملکت کی آمد سے متعلق تیاریوں اور سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے انتظامی اہلکار وں پر مشتمل ایک اعلٰی سطحی اجلاس بھی ہوا ہے دو روزہ دورہ کی مناسبت سے صدر مملکت کی مصروفیات کو سامنے رکھ کر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے صدر مملکت بحثیت چانسلر KIUکا نو وکیشن میں خصوصی طور پر شرکت کرنے سمیت ضلع ہنزہ اور ضلع غذر میں نئے کیمپسسز کا بھی افتتاح بھی کریں گے۔