اسلامی نظام کے تحت ایک اعلیٰ اور مقتدر معاشرے کی تشکیل ہماری ضرورت ہے ,علی حسین نقوی

منگل 22 اگست 2017 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے وحدت ہاوس سولجربازار میں پولٹیکل کونسل کے اجلاس کے سربراہی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی نظام کے تحت ایک اعلیٰ اور مقتدر معاشرے کی تشکیل ہماری ضرورت ہے تاکہ ہم معاشرے کی اصلاح کرسکیں اور عدل و انصاف کو قائم کر سکیں، لیکن یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب اجلاس میں علامہ دوست علی سعیدی ،علامہ نشان حیدر علامہ ،مبشر حسن ،میثم عابدی ،تقی ظفر سمیت دیگر ارکین موجود تھے ان کا کہنا تھا جب تک ہم علمی، عملی، انفرادی اور اجتماعی طور پر طاقتور نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

ہمیں ہر شعبے میں آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ہم اپنے ہدف و مقصد کو حاصل کر سکیں، قرآن بھی ہمیں ہر میدان میں طاقتور ہونے کا حکم دیتا ہے، کیونکہ اگر ہم کمزور رہے تو ہمیشہ محتاج اور زندگی کی بھیک مانگتے رہیں گے۔ اس کے لئے ہمیں سب سے پہلے خود سازی کی طرف توجہ دینا ہوگی کہ مقصد انسان کیا ہی ہماری انفرادی و اجتماعی ذمہ داریاں کیا ہی جب ہم اس طرح سوچیں گے اور قوانین اسلام و سنت ائیمہ اہلیبیت علیہ اسلام پر عمل پیرا ہونگے تو ہم ایک اسلامی معاشرے کی تشکیل میں کامیاب ہونگے جہاں پر عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا۔#