کراچی ،میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس اور سجن یونین کے عہدیداروں کے درمیان مذاکرات

سجن یونین نے جمعہ تک ہڑتال موخر کردی

منگل 22 اگست 2017 20:01

راچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس اور سجن یونین کے عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کے بعد سجن یونین نے جمعہ تک ہڑتال موخر کردی، تفصیلات کے مطابق سجن یونین کے صدر سید ذوالفقار علی شاہ کی قیادت میں یونین کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کئے، اس موقع پر میونسپل کمشنر نے کہا کہ سجن یونین کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا اور ملازمین کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے جو ممکن ہوا کیا جائے گا لہٰذا یونین کے عہدیدار شہر کے بہترمفاد میں ہڑتال کے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور شہر کی بہتری اور صفائی ستھرائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اپنے فرائض تندہی اور محنت اور خوش اسلوبی سے ادا کریں تاکہ شہریوں کو سہولیات میسر آ سکیں۔

متعلقہ عنوان :