چنیوٹ، عدالت کے کسی فیصلے کومتنازعہ بنانے کی منظم کوشش مناسب نہیں ،

میاں عبدالقیوم ہنجرا حکمرانوںکے لہجے میں ترشی اورتلخی سے تصادم اورجمہوریت کامینار منہدم ہوسکتا ہے، راہنماء جماعت اسلامی

منگل 22 اگست 2017 20:01

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) عدالت کے کسی فیصلے کومتنازعہ بنانے کی منظم کوشش مناسب نہیں ۔ حکمرانوںکے لہجے میں ترشی اورتلخی سے تصادم اورجمہوریت کامینار منہدم ہوسکتا ہے۔خدانخواستہ ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی صورت میں صرف حکمران جماعت کانقصان ہوگا، پاکستانیوں کی صحت پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔پاکستان کے عوام اپنے ریاستی اداروں کی پشت پرکھڑے ہیں۔

ہمارے ریاستی ادارے ایک زندہ حقیقت ہیں اورحقیقت تبدیل نہیں ہوتی ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی چنیوٹ کے ضلعی امیر میاں عبدالقیوم ہنجرا نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکمران صبروتحمل ،بردباری اوربرداشت کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں عدالت سے نااہلی کے بعد ووٹ اورووٹر کی اہمیت کے گیت گا نے والے انتخابات کاانتظارکریں۔

(جاری ہے)

انقلاب کاجعلی نعرہ کسی بدعنوان کواحتساب سے نہیں بچاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکمران مقبول ہیں توانہوں نے ریاست کیخلاف طبل جنگ کیوں بجادیاہے۔حکمران جماعت کافردواحد کیلئے عوام کو اداروں سے تصادم پراکسانابرداشت اورمعاف نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ سے نااہلی کے بعدجی ٹی روڈریلی کاکوئی جوازنہیں تھا۔ریاستی اداروں پرحملے ریاست پرشب خون مارنے کے مترادف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کااستحکام افراد نہیں اداروں کی مضبوطی سے وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :