چنیوٹ، ٹریفک حادثات کے دوران دو افراد جاں بحق

منگل 22 اگست 2017 20:01

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) چنیوٹ میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ چناب نگر کے قریب تیز رفتار ڈیمپر نے سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں ثنا اللہ ولد وریام سکنہ قوم ماچھی چھنی قریشیاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرا حادثہ سرگودھا روڈ بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار دس سالہ بچی شمیم موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :