ْاحتساب عدالت میں چائنا کٹنگ میں کے ڈی اے کے 19 افسران کے خلاف ریفرنس کی سماعت 9ستمبر تک ملتوی

منگل 22 اگست 2017 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء) احتساب عدالت نے چائنا کٹنگ میں کے ڈی اے کے 19 افسران کے خلاف ریفرنس کی سماعت 9ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ ملزمان میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد ناصر،شاکر لنگڑا،عارف خان سمیت 28 ملزمان نامزد ہیں۔ ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ نیب کے مطابق ملزمان نے چائنہ کٹنگ کی مد میں قومی خزانے ایک ارب تینتالیس کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے کے ڈی اے اسکیم چھتیس گلستان جوہر میں تئیس رفاعی پلاٹس کی غیر قانونی ٹرانسفر اور چائنہ کٹنگ کے ذریعے دو سو چھیانوے رہائشی پلاٹس بنائے۔ تمام الاٹمنٹ،ٹرانسفر چالان جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہیں۔ ملزمان نے ملی بھگت سے زمین اونے پونے عوام کو فروخت کئے۔ کے ڈی اے افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اکتیس ہزار اسکوائر یارڈ زمین چائنہ کٹنگ کی۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد ریفرنس کی مزید سماعت نے نو ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :