آر آئی یو جے نے یونٹ چیفس اور ڈپٹی چیفس کے انتخابات کے لئے فوکل پرسن تعینات کر دیئے

منگل 22 اگست 2017 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2017ء)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جی) نے یونٹ چیفس اور ڈپٹی چیفس کے انتخابات کے لئے فوکل پرسن تعینات کر دیئے جو 28 اگست سے پہلے اپنے اپنے اداروں میں یونٹ چیف اور ڈپٹی چیف کے انتخابات کرا کے آر آئی یو جے کے صدر مبارک زیب خان 03335144495 کو پر آگاہ کریں گے۔ یہ فیصلہ آر آئی یو جے کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت مبارک زیب خان نے کی۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری علی رضا علوی، فنانس سیکرٹری اصغر چوہدری، نائب صدر صغیر چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری خالد گردیزی، فہیم زبیر عباسی اور وحید رسول چوہدری سمیت منتخب عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنگ بلال ڈار، دی نیوز اعجاز ملک، اساس عامر سجاد سید، دنیا اخبار ارشد بلوچ، دنیا ٹی وی رضا عظیم باجوہ، جیو آصف بھٹی، اے پی پی حنیف طاہر، ڈان ٹی وی مصطفی بیگ، 92 اخبار جہانگیر منہاس، ڈان اخبار اسحاق چوہدری، 92 ٹی وی انور رضا، کے ٹو اخبار راجہ کاشف، مسلمان وحید، امت شفیق خان، نوائے وقت ابرار کنول، نیشن شفقت، وقت ٹی وی سردار حمید، ایکسپریس اخبار اعجاز کیانی، ایکسپریس ٹی وی محبوب تنولی، ایکسپریس ٹربیون عرفان غوری، آج ٹی وی فرخ تنویر، اوصاف بشارت عباسی، جناح صابر بھٹی، نئی بات رفاقت حسین، نیو ٹی وی جاوید بلوچ، جہان پاکستان اصغر چوہدری، آن لائن طارق ورک، آئی این پی رضوان ڈھلوں، ثنا نیوز ایجنسی سردار عاشق، این این آئی طارق ندیم، اے ٹی وی دستار شاہ، اب تک ٹی وی احمد مختار، کیپٹل ٹی وی شازیہ نیئر، پاک آبزرور نجم الحق، ڈیلی ٹائمز شبیر معصوم، خیبر ٹی وی حنیف الرحمن، اخبار خیبر حسن خان، کے ٹی ٹی وی رضا غزنوی، جاگ ٹی وی جاوید سومرو، رائل نیوز اظہار نیازی، نیوز ون فیصل حکیم، اے آر وائی فرخ اعجاز، چینل 24 عون ساہی، سیون نیوز صدیق ساجد، مشرق اخبار سلطان ظفر، مشرق ٹی وی صوفی یوسفزئی، آج پشاور اعظم خان، پی پی اے خالد اطہر، میٹرو واچ زاہد فاروق ملک، بزنس ریکارڈر سہیل سرفراز، اسلام تصدق قریشی، کشمیر پوسٹ بشیر عثمانی، کشمیر ٹائمز ارشد ثانی، کشمیر لنک خواجہ متعین، بول ٹی وی متین حیدر، پاکستان اخبار نوابزادہ خورشید، روز ٹی وی وحید، مشال ریڈیو سراج ظفر، ڈیوا ریڈیو اشتیاق احمد، جموں و کشمیر شہزاد راٹھور، صدائے چنار اعجاز عباسی اور کشمیر ایکسپریس میں شمیم اشرف کو فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام فوکل پرسنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 28 اگست سے پہلے اپنے یونٹس میں الیکشن کروا کر یونٹ چیف اور ڈپٹی چیف کے نام 28 اگست بروز سوموار رات دس بجے تک آر آئی یو جے کے صدر کو بھجوا دیں۔فوکل پرسنز کو بتایا گیا ہے کہ وہ ایک یونٹ میں ایک یونٹ چیف اور زیادہ سے زیادہ دو ڈپٹی چیف منتخب کر سکتے ہیں جو فوکل پرسن وقت نہ دے سکیں وہ بھی 23 اگست رات دس بجے تک صدر آر آئی یو جے کو آگاہ کر دیں۔