ساہیوال پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

منگل 22 اگست 2017 19:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) ڈی پی او ساہیوال عاطف اکرام کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا فرید ٹاؤن پولیس نے چک 86-6-R سے ملزم غلام سے 29 لیٹر شراب سٹی پولیس نے ایک ملزم عمران سے پسٹل پولیس کمیر نے ملزم پرویز سے پسٹل دو گولیاں اور ایک ملزم فاروق سے 18 لیٹر شراب بہادر شاہ پولیس نے 64-GD گاؤں سے ایک ملزم محمود سے 1340 گرام چرس ،نور شاہ پولیس نے ملزم جاوید سے 35 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے